کانگریس صدر راہل گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات میں شکست کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفی دینے کی پیشکش کی ہے لیکن پارٹی کی اولین پالیسی ساز یونٹ نے انہیں استعفی نہ دینے کو کہا ہے۔
کانگریس کے ذرائع کے مطابق پارٹی کی اولین پالیسی ساز یونٹ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر بات چیت کے لئے منعقد اجلاس میں راہل گاندھی نے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کے لئے خود کو ذمہ دار مانتے ہوئے استعفی دینے کی پیشکش کی لیکن کمیٹی کے تمام ارکان نے متفقہ طور سے ان سے ایسا نہیں کرنے کے پر زور ديا۔
ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ صبح 11 بجے شروع ہوئی۔ میٹنگ میں متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، پرینکا گاندھی، پارٹی خزانچی احمد پٹیل، غلام نبی آزاد،ملکاارجن کھرگے،کیپٹن امریندر سنگھ ، شیلا دکشت سمیت تقریبا تمام اراکین موجود ہیں۔