’’ رام کا کام کرنا ہے ، کام ہوکر رہے گا ‘‘

مودی کی دوسری میعاد کے آغاز سے قبل موہن بھاگوت کا ریمارک
ادئے پور۔28مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی دوسری میعاد کے آغاز سے عین قبل آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کیلئے اپنی زعفرانی تنظیم کے شدید مطالبہ کا پورے اصرار کے ساتھ اظہار کیا اورکہا کہ ’’ رام کا کام کرنا ہے اور کام ہوکر رہے گا ‘‘ ایودھیا کے متنازعہ مقام پر مندر کی تعمیر کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ’’ رام کا کام کرنا ہے ، رام کا کام ہوکر رہے گا ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ رام ہر کسی میں رہتے ہیں ، رام کا کام کرنا ہر کسی کی ذمہ داری ہے ‘‘ ۔ آر ایس ایس سربراہ پیر کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ قبل ازیں ہندو مذہبی لیڈر مراری باپو نے کہا کہ ملک ایک ایسے مرحلے سے گذر رہا ہے جہاں رام کا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔