یکم اکٹوبر سے تپسوی جی کی چھاونی کے مہنت سرویش ور داس رام مند ر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی مندر میں ہی مرن برت کی شروعات کی تھی
لکھنو۔رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکٹوبر سے مرن برت کی شروعات کرنے والے مہنت پرم ہنس داس کی اتوار کے روز طبعیت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔
پیر کی اولین ساعتوں میں فیض آباد ضلع انتظامیہ نے پرم ہنس داس کو سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس( ایس جی پی جی ائی ایم ایس) لکھنو میں داخل کرایا ہے۔ایس جی پی جی ائی ایم ایس کا کہنا ہے کہ’’ انہیں ابھی پوسٹ ۔
اوپی ائی سی میں رکھا گیا ہے او را ن کی حالت تشویش ناک ہوتی جارہی ہے‘‘۔یکم اکٹوبر سے تپسوی جی کی چھاونی کے مہنت سرویش ور داس رام مند ر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی مندر میں ہی مرن برت کی شروعات کی تھی۔
جیسے ہی مہنت کی ناسازی طبعیت کے متعلق جانکاری ملی تو اتوار کے روز چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کی ہدایت پر یوپی کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ منسٹر ستیش مہانا مہنت کے پاس پہنچے تاکہ مرن برت ختم کیاجاسکے ۔ تاہم پرم ہنس داس نے ان کی درخواست کو پوری طرح نظر انداز کردیا۔
موقع پر بڑی تعداد میں سادھو ا ورسنت جمع ہوئے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بلند کئے۔مہانا نے اپنی 25منٹ کی بات چیت میں مہنت کو سمجھانے کی کوشش کی معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ۔
اس کے علاوہ مہانا نے مہنت کو پیر کے روز چیف منسٹر سے بات کرانے کا بھی بھروسہ دلایا۔اتوار کی رات کو بھی مہانا نے مہنت سے ملاقات کی ۔ اب وہ ایس جی پی جی ائی میں ہیں۔ مہانا نے کہاکہ’’ ایس جی پی ائی کے ڈاکٹرس پرم ہنس داس کا علاج کررہے ہیں‘‘۔
پرم ہنس داس نے مہانا سے کہاکہ وہ اس وقت ہی مرن برت سے دستبرداری اختیا ر کریں گے جب انہیں چیف منسٹر مندر کی تعمیر کا بھروسہ دلائیں گے۔
داس نے کہاکہ’’ مودی حکومت کو پارلیمنٹ میں ایک آرڈیننس لاکر ایودھیا میں رام مند ر کی تعمیر پوری کرنا ہوگی۔
اس میں کسی قسم کی تاخیر اب برداشت نہیں کی جائے گی‘‘۔رام جنم بھومی کی عارضی مند ر کے صدر مہنت ستیہ ندرادس نے بھی پرم ہنس داس کی حمایت کا اعلان کیا۔ تاہم رام جنم بھومی نیاس کے کسی بھی مہنت نے مرن برت کی حمایت نہیں کی ہے