سری نگر :جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ہریانہ میں ڈیرا سچا سودا کو سزاء سنائے جانے کے بعد پیش ائے پرتشدد واقعات پر قابو پانے میں سکیورٹی فورسس کی کاروائی پر سوالیہ نشان کھڑا کیا۔
ڈیرا حامیوں کی جانب سے تشدد برپا کئے جانے کے فوری بعد عمر نے ٹوئٹر پر لکھتے ہوئے پوچھا کہ کیا’’ چلی بم؟پیپر گرنائیڈ؟ پیلڈ گنس کیا فوج صرف کشمیری احتجاجیوں کے لئے محفو ظ رکھے ہوئے ہے؟‘‘۔ہریانہ میں ڈیرا حامیوں کی بھگدڑ میں کم سے کم پانچ لوگ مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
PM Modi should sack his Haryana CM for gross dereliction of duty. The CM had more than enough time to prepare for this eventuality.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) August 25, 2017
متاثرہ علاقوں کے حالات پر سینئر سکیورٹی فورسس عہدیداروں کے بیانات پر بھی عمر نے تشویش کا اظہار کیا۔
Chilli bombs? Pepper grenades? Pellet guns? Do the forces keep those only for protesting Kashmiris? https://t.co/pToTv37eOG
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) August 25, 2017
نیشنل کانفرنس کے ورکنگ صدرنے کہاکہ ’’ ایسا سمجھ میں آرہا ہے کہ تشدد پر مبنی تمام خبریں فرضی ہیں۔یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ حالات مکمل قابو میں ہیں۔
او بی ویانس جلائے جارہے ہیں‘‘
۔سکیورٹی فورسس بشمول فوج کہہ رہی ہے کہ ڈیری سچا سودا کے ایک لاکھ حامی ہفتہ کے روز متنازع ڈیرا ہیڈکوارٹر واقع سرسا میں جمع ہوئے ہیں‘ جبکہ ایک روز قبل ہی ڈیرا کے سربراہ گرومیت رام رحیم کو عصمت ریزی مقدمہ میں خاطی قراردئے جانے کے بعد پیش ائے تشدد میں 31لوگ مارے گئے ۔