۔عدالت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے جس سے بی جے پی خوش ہورہی ہے۔ویڈیو
حیدرآباد۔کانگریس کے رویہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ وہ مجوزہ لوک سبھا 2019الیکشن تک رافائیل معاہدے معاملے کو موضوع بحث لاکر بی جے پی کو گھیرنے کاکام کرتے رہے گی ۔
اس دوران سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن ‘ سابق مرکزی وزراء ارون شوری اور یشونت سنہانے رافائیل معاہدے پر جانچ کی مانگ کرتے ہوئے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی‘ جس کو عدالت نے مستر د کردیا ۔
عدالت سے درخواست مسترد ہونے کے بعد سے بی جے پی سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ایوان پارلیمنٹ کے اندر او رباہر راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ سے درخواست کو مسترد کردئے جانے کی وجوہات اور اس کے اسباب اور حکومت کی جانب سے عدالت میں دائر کردہ جواب کی حقیقت کی وضاحت کرتے ہوئے تفصیلات اس ویڈیو میں پیش کررہے ہیں۔
ویڈیو ضرور دیکھیں