راج کوٹ میں دلت شخص کی مار پیٹ میں موت‘ ویڈیوہوا وائیرل

راجکوٹ۔دل کو دہلا دینے والے ایک واقعہ میں مکیش وانیا نامی ایک شخص جو کچر ا چن کر اپنا گذار کرتا تھا کو گجرات کے راجکوٹ میں نامعلوم لوگوں نے بے رحمی کے ساتھ پیٹ کر ماردیا۔ضلع راجکوٹ کے شاپر ویرا وال انڈسٹریل علاقے میں اتوار 20مئی کے روز یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=v3oo3L3z77E

متوفی کی بیوی جیابین وانیا کو بھی پانچ لوگوں نے بری طرح زدکوب کیاکیونکہ جب یہ لوگ کچرے چننے کے لئے وہاں پہنچے تو لوگوں نے غلطی سے چور سمجھاکر ان کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی۔

وہیں مرد کی موقع پر موت واقع ہوگئی اور عورت کو بری طرح زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر بہت سارے لوگوں نے اس ویڈیو میں شیئرکیاجس میں ایک شخص پیٹائی کررہا ہے تودوسرا رسے سے باندھ کر اس پر قابو کئے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔

واقعہ کے پیش نظر 302اور308کے تحت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے متوفی کے گھر والے پوسٹ مارئم ہاوز کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

گجرات کے رکن اسمبلی جنگیش میوانی نے واقعہ پر مشتمل تصوئیر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’’مسٹر مکیش وانیا کا تعلق ایس سی طبقے سے تھا جس کو راجکوٹ میں ایک فیکٹری مالک نے بری طرح پیٹا اور قتل کردیا ان کی وبیوی کو بھی بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا‘‘ انہوں نے دلتوں کے لئے گجرات محفوظ نہیں ہے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کیا ۔

میوانی نے اس واقعہ کو 2016انناؤ حملہ سے زیادہ تکلیف دہ قراردیا ۔