راج ناتھ سنگھ نے پاکستان سے کہاکہ صرف انتظار کریں اور دیکھیں کہ ہمارا اگلاقدم کیاہوگا

خطہ قبضہ پردھشت گردوں کیمپس کوسرجیکل اسٹرائیک کے ذریعہ تباہ کرنے کے بعد دنیا ہندوستانی فوج کی طاقت کا اعتراف ہونے کے بعدیونین ہوم منسٹر راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز دہلی کے اگلے قدم کے متعلق اسلام آباد کو آگاہ کیا۔دہلی میں سوچھ بھارت مہم کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ نہ صرف ہندوستان کے لوگ بلکہ دنیا نے بھی دیکھ لایا ہندوستان فوج کی طاقت کیاہے ۔

انہو ں نے کہاکہ ہمت اور حوصلہ کے ذریعہ جو کام ہندوستانی فوج نے کیا ہے اس پر ملک کوفخر ہے۔پاکستان کی جانب سے جوابی بیان میں سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت ہی موجود نہیں ہے کہا جارہا ہے جس پر راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ’’ بس اگے دیکھتے جاؤ‘‘۔پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کی باتیں کو پاکستانی فوج سرے سے انکار کررہی ہے۔پاکستان کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق نفی کے باوجود فائیرنگ کے تبادلہ میں دو فوجیوں کے ہلاک ہونے او رنو کے زخمی ہونے کی بات کی جارہی ہے۔

انٹرسروس پبلک ریلیشن نے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق ڈائرکٹر جنرل آف انڈین آرمی اپریشنس کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق وضاحت کے فوری بعد جاری کردہ بیان میں کہاکہ ہندوستان فوج نے پہلے سرحد پر فائرینگ کی جس کے بعد سرحد پر کشیدگی پیداہوگئی ہے۔

پاکستان نے اپنے بیان میں کہاکہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک ہندوستانی فوج کی جانب سے جان بوجھ کر پھیلائی گئی کہانی ہے تاکہ غلط رحجان پیدا کیاجاسکے۔ہفتہ کے روز وزیردفعہ منوہر پاریکر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی حقیقت کوقبول کرنے کے لئے پاکستان کو وقت لگے گا کہ کس طرح ہمارے کمانڈوز نے پاک مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوکر یہ تباہی مچائی ہے۔