راجیہ سبھا میں پھر گوا کی گونج

نئی دہلی:کانگریس نے گوا میں بی جے پی کی حکومت تشکیل کرنے کا مسئلہ آج پھر راجیہ سبھا میں اٹھاتے ہوئے اس پر فوری طور پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔

قانونی کام کاج مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی چیرمن پی جے کورین نے وقفہ صفر شروع کرنے کے لئے متعلقہ رکن کانام پکار اتو کانگریس کے ڈگ وجئے سنگھ کھڑے ہوگئے اور کہاکہ انہوں نے گوا میں گورنر کے طرز عمل پر بحث کرانے کو نوٹس دیاہے۔

انہوں نے گوا کا واقعہ اہم ہے او رعوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ اس لئے گورنر کے طرز عمل پرفوری طور پر بحث ہونی چاہئے۔

اس پر مسٹرکورین نے کہاکہ ان کا نوٹس مل گیا ہے اور چیرمن اس پر غور کررہے ہیں۔

ا س سلسلے میں کسی بھی فیصلے کی معلومات متعلقہ رکن کو دی جائے گی۔اس سے پہلے مسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ گوا میں غیرآئینی طریقے سے کام کیاگیاہے۔