جئے پور: راجستھان پولیس کے مطابق مخالف دھشت گرد دستہ( اینی ٹرارسٹ اسکاڈ) راجستھان پولیس کے ایک ایڈیشنل سپریڈنٹ پر الزا م ہے کہ اس نے خود ہلاک کرنے سے قبل ایک عورت کو شہر کے مضافات میں گولی مارکر موت کے گھاٹ اتاردیا
۔پولیس نے بتایا کہ اپنی سرویس ریوالور سے خود کو ہلاک کرنے سے قبل ‘ اشیش پربھاکر نے مبینہ طور پراپنی کار میں بیٹھی ایک عورت کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
اور دونوں کی نعشیں پچھلی رات کو شیوداس پورہ علاقہ میں اسی کار سے دستیا ب ہوئی۔بادی النظر میں پھر بھاکر نے عورت کو گولی مارکر ہلاک کرنے سے قبل دونوں کے درمیان میں کچھ بحث وتکرار بھی ہوئی سمجھا جارہا ہے کہ اس کے بعد اس نے اسی کار میں خودکشی بھی کرلی۔
انتہائی اقدام اٹھانے سے قبل اس نے پولیس کنٹرول روم کوفون کرکے بھی بتایا کہ یہاں پر ایک کار میں دونعشیں پڑی ہوئی ہیں۔ متوفی عورت کی شناخت لگانے کی کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کردی گئی ہیں اور مزیدتحقیقات جاری ہیں۔