راجستھان: اسپتال میں دلت عورت کی عصمت ریزی

الوار: کتھومور علاقہ میں ایک دلت عورت کی دو شخص نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کردی۔ یہ اطلاع کتھومور کے ایس آئی ادئے بھان نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت نے پولیس اسٹیشن آکر شکایت درج کروائی کہ اسے دو افراد جن کے نام رام نواس اور گیری راج پرساد ہیں ان لوگوں نے کتھومور اسپتال میں ان کی عصمت ریزی کردی۔ پولیس عہدیدار ادئے بھان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون مذکورہ اسپتال میں اپنی بہو کی زچگی کے سلسلہ میں آئی ہوئی تھی۔

اسپتال میں کمپاؤنڈر کی حیثیت سے کام کررہے گیری راج نے کچھ کاغذا ت پر دستخط کے بہانے مجھے ایک کمرہ میں لے گیا جہاں پہلے سے رام نواس موجود تھا۔ گری راج نے ا سکے ہاتھ او رمنہ باندھ کر ایک کے بعد دونوں نے میری عصمت ریزی کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔