دی کپل شرما شو پھر پریشانیوں میں گھرا ، نوجوت سنگھ سدھو شو چھوڑدیں : سلمان خان 

حیدرآباد: پنجاب کابینہ کے وزیر اور دی کپل شرما شو کے اہم کردار نبھانے والے نوجوت سنگھ سدھو کو شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے فون کر کے انہیں شو چھوڑدینے کیلئے کہا لیکن ذرائع کے مطابق ابھی بڑا فیصلہ ہونا باقی ہے ۔ واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے پلوامہ او رپاکستان پر غیر ضروری تبصرہ کیا ۔ جس سارے ملک میں ان پر شدید تنقیدیں کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شو پرڈیوسر سلمان خان نے انہیں فون کر کے شو سے استعفیٰ دینے کیلئے مطالبہ کردیا ۔

لیکن ہنوز اہم فیصلہ باقی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس طرح کے حالات میں چینل کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا ۔ اس طرح کا فیصلہ شو کے پروڈیوسر کو کرنا پڑتا ہے ۔ کپل شرما شو کے پروڈیوسر سلمان خان نے شو کے خلاف باتیں ہو اس سے پہلے انہوں نے نوجود سنگھ سدھو کو فون کر کے یہ شو چھوڑ دینے کو کہا ۔ یقیناًسلمان خان بطور پرڈیوسر کوئی اس شو کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ کرنا نہیں چاہتے تھے ۔ جب کہ اس شو پر کروڑہا روپے خرچ کردیا گیا ہو ۔

بند ہونے کے بعد پھردوبارہ شو کھلنے کے بعد یہ شو زبردست ترقی کررہا ہے او رسلمان خان سدھو کو ترقی میں رکاوٹ بننے نہیں دینا چاہتے ۔ اسی لئے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ۔ لیکن فی الحال آخری فیصلہ باقی ہے ۔ سلمان خان نے چینل کو مشورہ دیا کہ وہ اہم ترین فیصلہ تک ا س معاملہ کو دبائے رکھے ۔