وجئے واڑہ: آندھر اپردیش چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈونے وجئے واڑہ کے کنونشن سنٹر میں حکومت کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار میں شرکت کی۔رمضان کے مقدس موقع پر مسلمانوں کے مذہبی رسومات کی ادائی بھی کرتے ہوئے انہیں دیکھاگیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے مسلمانوں کے ہمراہ نماز مغرب بھی ادا کی ۔سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے دعوت افطار میں شرکت کی اور چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔
چیف منسٹر نے بھی خصوصی اسکیمات فراہم کرنے کے متعلق کمیونٹی سے کئے گئے وعدے کو دہرایا۔شہر کے دیگر اراکین اسمبلی بشمول وجئے واڑہ ایم پی کا سینینی نانی‘ ایم ایل اے بونڈا اوما‘ اے پی منسٹر دیوی نینی اوما اور یوتھ لیڈر ڈی اویناس بھی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک تھے۔
مسلم بردارن کو افطار میں کھجور کھلاتے ہوئے بھی چندرا بابو نائیڈو کو دیکھا گیا۔