دیکھیں: شادی کے موقع پر بہادر دلہن جو رحم کے کینسر میں مبتلاء ہے نے اپنی ویگ نکال پر پھینک دی

نئی دہلی:دل دہلادینے والے ایک واقعہ میں ایک بہادر دلہن جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہے نے شادی کے دوران اپنے سر سے ویگ نکال کر پھینک دیا۔

ویڈیو میں پیش کئے گئے خلاصہ کے مطابق جمیا اسٹین برن کی شادی 12مئی کوامریکہ کہ ٹیکساس میں جان اسٹفین سن سے ہوئی تھی‘ مذکورہ بہادر دلہن نے فیصلہ کیاکہ وہ کینسر سے اپنی16سال کی جنگ کے سبب لگی ویگ کو مبارکباد قبول کرنے سے پہلے ہی نکال کر پھینک دی گی۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون نے کہاکہ’’یہ میرے لئے زندگی بھر کا موقع ہے۔ میں سب کو بتاناچاہتی ہوں کہ میرے زندگی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے سب ٹھیک ہے۔ ہاں یہ میری شادی کادن ہے اور ہاں میں ویگ استعمال کرتی ہوں مگر مجھے اچھا او ربہتر محسوس ہوتا ہے گنجے سر سے رہنا‘‘۔

جمیا چار بچوں کی ماں ہے ۔ ویڈیو کیٹرس کلپس کے پوسٹ کرنے کے بعد 5000لوگوں نے دیکھا۔