ممبئی:بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار نے نئے سال کی رات کو بنگلور میں پیش ائے مبینہ چھیڑ چھاڑ واقعہ کی مذمت کی اور کہاکہ ’’ یہ نہایت شرمناک ‘‘بات ہے۔
The Bangalore incident makes me feel we r evolving backwards,from humans to animals,rather beasts coz even animals are better!Truly shameful pic.twitter.com/FJwJ80Mkby
— Akshay Kumar (@akshaykumar) January 5, 2017
اداکار نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس کا کیپشن کچھ اس طرح ہے’’ بنگلور واقعہ مجھے اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہم اب جانور سے انسان بننے میں پیچھے ہیں‘یہاں تک کے جانور ہم سے بہتر ہیں۔ یہ نہایت شرمناک بات ہے‘‘۔
یہ بھی افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اس واقعہ کا عورت کے پہناوا کو ذمہ دار ٹھررہے ہیں۔
’’ مجھے آج انسان ہونے پر شرم محسوس ہورہی ہے۔
میں نئے سال کی چھٹیوں کے بعد اپنی چا رسالہ بیٹی کو گودمیں لے کر واپس آیاہوں جب میں نے بنگلور واقعہ کی متعلق پڑھا‘ مجھے پتہ نہیں آپ کو کیا محسوس ہوا مگر میں خون کھول گیا‘‘۔
اکشے نے کہاکہ’’ میں ایک بیٹی کا باپ ہوں’ اگر میں نہ بھی ہوتا تو میرا یہ احساس ہے جو سماج اپنی عورتوں کا احترام نہیں کرسکتا وہ انسانی سماج کھلانے کے قابل نہیں ہے۔
اور افسوس اس بات کا ہے کہ کچھ لوگ اس بدبختانہ واقعہ پر مذمت کرنے کے بجائے اس کا ذمہ دارعورتو ں کے پہناوے کو ٹھرارہے ہیں۔
دوبچوں کے باپ اداکار نے یہ بھی کہاکہ’’عورتیں اپنے آپ کو مردوں سے کبھی کم نہ سمجھیں‘ ہمیشہ چوکنا رہیں اور سیلف ڈیفنس کی تربیت حاصل کریں۔
پولیس کی بھاری تعیناتی کے باوجود نئے سال کی پارٹی کے دوران بنگلور میں کئی خواتین کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیاہے۔