دیکھیں:افتتاحی تقریب کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ قرآنی آیایتوں کی تلاوت کی سماعت کرتے ہوئے ۔

واشنگٹن:امام محمد ماجد‘ واشنگٹن کی مشہور شخصیت جو توقع کی جارہی تھی کہ ٹرمپ کے کثیرالعقائد دعاء کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ’’ اذان ‘‘دیں گے بجائے اس کے انہوں نے45ویں امریکی صدر کے روبرو قرآنی آیتوں کی تلاوت کر اکتفاء کیا۔

مذکورہ امام نے قرآنی ایتوں کی تلاوت کے ذریعہ نہایت قابلِ ستائش کام میں نئے صدر اور انتظامیہ کو واضح سیاسی پیغام دیا۔

ہفتہ کے روز واشنگٹن کیتھڈرل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران امام محمد ماجد نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی ‘ نائب صدر مائیکل پینس اور دیگر سے خطاب کرتے ہوئے دوقرآنی آیتوں کی تلاوت کی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=8v6PV1qnKk8

ماجد نے سورہ الجرات کی آیت نمبر 13کی تلاوت کی اوردوسری آیت سورہ ارم کی آیت نمبر 22کی تلاوت کی۔

يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن ذَكَرٍ وَأُنثَىٰ وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِندَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
لوگو! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہاری قومیں اور قبیلے بنائے۔ تاکہ ایک دوسرے کو شناخت کرو۔ اور خدا کے نزدیک تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے۔ بےشک خدا سب کچھ جاننے والا (اور) سب سے خبردار ہے
وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِلْعَالِمِينَ
اور اسی کے نشانات (اور تصرفات) میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا جدا جدا ہونا۔ اہلِ دانش کے لیے ان (باتوں) میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

کل دیلیس ایریہ مسلم سوسائٹی جو آدمس کے نام سے بھی مشہور ہے کے ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ماجد کی تقریب میں شرکت کے فیصلے کو دیگر مسلمانوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایاگیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملینا ٹرمپ مقدس قرآ ن کی تلاوت کی ابتداء پر حرکت کرتی ہیں اور مسٹر ٹرمپ حقیقت میں انہیں حرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے دیکھائے دے رہے ہیں۔ مسلمانوں ‘ لاتینوس‘ میکسیکن اور عورت کے بارے میں ٹرمپ کے رویہ کو بیان کرنا زیادہ مشکل دیکھائی دے رہا ہے