دیدی کو پھر ایک مرتبہ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر غصہ آیا۔ ویڈیو

کلکتہ۔مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج اس وقت غصہ آیا جب ا ایک گروپ ان کے قافلے کے سامنے آکر’جئے شری رام‘ کا نعرے لگانے لگا‘قافلہ حساس بھات پارہ کے نارتھ24پارگاناس ضلع سے گذر رہاتھا۔

مذکورہ ٹی ایم سی سربراہ ناۂاتی کے راستے پر تھیں جہاں وہ پارٹی کیڈرس پر لوک سبھا الیکشن کے نتائج آنے کے بعد ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاجی پروگرام میں شرکت کے لئے روانہ ہورہی تھیں۔

ایک ویڈیو جو وائیرل ہوا ہے میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ اس وقت”جئے شری رام“ کا نعرہ لگارہے ہیں جب بنرجی کا قافلہ بھاتپارہ سے گذررہاہے۔ مذکورہ علاقے میں نتائج رونما ہونے کے بعد بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں میں بڑے پیمانے پر جھڑپوں کے واقعات پیش ائے تھے۔

بعدازاں بنرجی اپنی کار میں سے اتریں اور اپنے سکیورٹی افیسروں سے کہاکہ وہ نعرے لگانے والوں نے نام لکھیں۔پی ٹی ائی نے ممتا کے حوالے سے لکھا ہے کہ ”تم اپنے آپ کو کیاسمجھتے ہو؟ تم دوسری ریاست سے اکر‘ یہاں پر رہو گے اور ہمارے ساتھ بدسلوکی کروگے؟ میں یہ برداشت نہیں کروں گی۔

تمہاری ہمت کیسے ہوئے میرے ساتھ بدسلوکی کرنے کی؟تم سب کے نام اور تفصیلات تحریر کرلئے گئے ہیں؟۔ دوبارہ چیف منسٹر کے کار میں بیٹھنے کے بعد گروپ نے ”جئے شری رام کے نعرے لگائے“ تاکہ ممتا کو دوبارہ گاڑی کے نیچے اترنے پر مجبور کرے۔

ممتا نے اس بات کا بھی دعوی کیا ہے کہ کچھ بی جے پی ورکرس ان کے کار کے سامنے آکر ان کے ساتھ شدید بدسلوکی کی ہے۔

بہاپترا بی جے پی کے نو منتخبہ ایم پی ارجن سنگھ کا آبائی مقام ہے۔ جس نے لوک سبھا الیکشن سے کچھ ہفتہ قبل ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سنگھ نے باریک پور لوک سبھا سیٹ سے ٹی ایم سی کے دنیش ترویدی کو 14857ووٹوں سے شکست دی ہے