نئی دہلی ۔ یکم ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاندان کے 11 افراد بشمول دو نابالغ نعشیں پراسرار حالت میں ان کی قیامگاہ واقع شمالی دہلی سے برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے کہا کہ یہ اس خاندان کی ایک مذہبی رسم تھی جس کے ذریعہ نجات حاصل کی جاسکتی تھی ۔ 11 نعشیں روشن دان میں نصب سیلنگ فیانس سے لٹکی ہوئی تھیں جبکہ ایک 77 سالہ خاتون کی نعش مکان میں ایک کمرے کے فرش پر پڑی ہوئی تھیں ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں ۔ دونوں کی عمر 15 سال ہے جو نعشیں پھانسی پر لٹکی ہوئی تھیں ان کے منہ پر ٹیپ بھی چپکایا گیا تھا ۔