دہلی پولیس والے کے بیٹے نے وائیرل ویڈیو ارسال کیا‘ اور کہااگلی باری تیری ہے۔ سابق گرل فرینڈ

دہلی پولیس افیسر کے بیٹے روہت تومر جس نے ایک عورت کے ساتھ بے تحاشہ مارپیٹ کی اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل بھی ہوا ہے کی سابق گرل فرینڈنے منظر عام پر آکر کہاکہ روہت نے اسی بھی مذکورہ وائیرل ویڈیو روانہ کرکے شاد سے انکار کرنے پر اسی طرح مارپیٹ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

https://www.youtube.com/watch?v=19VZdIjGjNo

اور یہ بھی کہاکہ وائیرل ویڈیو میں جو عورت ہے اس کو وہ جانتی بھی نہیں ہے۔

انڈیاٹوڈے ٹی سے بات کرتے ہوئے لڑکی نے کہاکہ کچھ ماہ قبل روہت سے میں نے اپنا رشتہ ختم کرلیاتھا۔

اس نے بتایا کہ روہت اس سے شادی کرنا چاہا رہا تھا ‘ اور اس نے انکار کرنے پر دھمکیاں بھی دیں۔سابق گرل فرینڈ نے یہ بھی کہاکہ رویت 11ستمبر کے روز اس کے گھر آیااور لڑکی کے ساتھ بدسلوکی بھی کی تھی۔سابق گرل فرینڈ نے بتایا کہ 11ستمبر کے واقعہ کے بعد وہ اس کے والد اشوک تومر جو کہ پولیس افیسر ہے سے رجوع ہوئی تھی۔

مگر اشوک نے بھی اس کو دھمکیاں دیں روہت سے کہاکہ وہ لڑکی کے قابل اعتراض تصویریں اور ویڈیوز ریلیز کردیں‘۔

سابق گرل فرینڈ نے11ستمبر کے روز ہوئی بدسلوکی کے بعد تلک نگر پولیس اسٹیشن ‘ نئی دہلی میں ایک شکایت درج کرائی۔ روہت تومر کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 323‘ 354اور 506کے تحت ایک کیس درج کرلیاگیا۔

جبکہ اشوک تومر کو ائی پی سی کے خلاف دفعہ506کے تحت ایک مقدمہ درج کیا۔فی الحال اشوک تومر مفرور بتایا جارہا ہے جبکہ روہت تومر کو 14ستمبر کے روز لڑکی کے ساتھ مارپیٹ کا ویڈیو وائیر ل ہونے کے بعد گرفتار کرلیاگیا ہے۔

دہلی کے اتم نگر میں واقعہ ایک بی پی اوکے اندر عورت کی بے رحمی سے مارپیٹ کا ویڈیو وائیرل ہونے کے بعد روہت تومر کو 14ستمبر کے روز گرفتار کرلیاگیا۔

متاثرہ( جس کے ساتھ ویڈیو میں مارپیٹ کرتے ہوئے تومر کودیکھا جاسکتا ہے) نے روہت کے خلاف شکایت درج کرائی اور مبینہ طور پر یہ بھی کہاکہ روہت نے اس کی عصمت لوٹی ہے۔

متاثرہ نے کہاکہ روہت نے اس اتم نگر کے بی پی او میں بلایا اوراس کے عصمت دری کی۔جب اس نے پولیس سے شکایت کی بات کہی تو روہت نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

ہوم منسٹر راج ناتھ سنگھ نے بھی دہلی پولیس کمشنر کو فون کرکے واقعہ کے خلاف کڑی کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔