دہلی میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد زیر غور ، صدر کانگریس راہل گاندھی کا اہم اجلاس

عام انتخابات 2019 کو لے کر دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کے امکانات تیز ہو گئے ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں سبھی لیڈروں اور عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس کے اتحاد پر تبادلہ خیال ہو گا۔ مانا جا رہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں ہی اتحاد کو لے کر حتمی فیصلہ لے لیا جائے گا۔

اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کو لے کر بات چیت چل رہی تھی لیکن سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو پایا تھا۔

وہیں، اب راہل گاندھی کی میٹنگ کے مدنظرعام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجریوال نے لوک سبھا امیدواروں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔ دوپہر 12 بجے یہ پریس کانفرنس بلائی گئی تھی۔