بیل بنڈی کی چوری کے الزام 35سال کی عمر کے محبو ب کو بے دردی کے ساتھ زدکوب کرنے کاایک اور واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ ہندوٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 11ستمبر کو یہ واقعہ پیش آیااور 12ستمبر کی صبح یہ واقعہ سرخیوں میں اُس وقت آیا جب محبو ب کی نعش خون میں لت پت حالت میں دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں واقع کوشال سنیما کی پارکنگ میں ملی۔مہلوک محبو ب کی بیوی صبیحہ کے مطابق اس کے پڑوسیوں نے یہ تشدد برپا کیاہے۔ صبیحہ کے مطابق چند مرد او رعورتیں جب محبو ب کی پٹائی کررہے تھے تب چند لوگ اس واقعہ کی منظر کشی میں مصروف تھے اور وہ ایسے فوٹو اور ویڈیوز حاصل کرنے کی کوشش بھی کررہی ہیں۔
متاثرہ بیوہ نے ایسا ہی ایک فوٹو پولیس کے سامنے بھی پیش کیاجس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ محبو ب کو ایک پول پر باندھ دیاگیا ہے اور ایک عورت عقب سے رسی کھینچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے صبیحہ نے کہاکہ پولیس اس ضمن میں کاروائی سے قاصر ہے اب تک ناتو کسی کی گرفتاری عمل میں ائی ہے ا ور نہ ہی قتل کا مقدمہ درج کیاگیاہے جبکہ لاپرواہی کے سبب موت واقعہ کا پولیس کی جانب سے دعویٰ کیاجارہا ہے۔ڈی سی پی (نارتھ ویسٹ)وجئے سنگھ نے ان تما م الزامات کو یکسر مستر د کرتے ہوئے ضروری قانونی کاروائی کا دعویٰ کیاہے۔