ئی دہلی: کم عمر لڑکوں اور بچوں میں تمباکو نوشی کے بڑھتے رحجان تشویش ناک ہے۔ اس بری عادت کو روکنے کے لئے دہلی پولیس اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن ( این ڈی ایم سی) نے تمام تعلیمی اداروں کو تمباکو سے پاک بنانے کی مشترکہ مہم شروع کی ہے۔
پی ٹی ائی کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) جتن ناروال نے اطلاع دی ہے کہ سرمائی چھوٹیو ں کے دوران تمام اسکولوں کے پاس سے تمباکو کی چیزیں فروخت کرنے والوں کو ہٹادیاگیا ہے۔
انہو ں نے بتایا کہ اگر وہ دوبارہ اپنی دوکانیں وہاں پر کھولیں گے تو مقامی لوگ ہمیں اس بات کی اطلاع فراہم کریں گے جنہیں ہم نے علاقے پر نظر رکھنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر کوئی اسکولوں کے قریب میں تمباکو فروخت کرنے کا خاطی پایاجاتا ہے تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
کرشنا کماراین ایم ڈی سی ایجوکیشن ڈائرکٹر نے کہاکہ تمام تعلیمی اداروں سے کہاگیا کہ وہ تمباکو اشیاء فروخت کرنے کے خلاف انتباہ پر مبنی سائن بورڈاپنے اداروں پر نصب کریں۔