دہلی ائیرپورٹ: جس خاتون نے ساتھ اس شخص نے چھیڑ چھاڑکی وہ دراصل پولیس کانسٹبل تھی

نئی دہلی:دہلی ائیر پورٹ پر خاتون کو بیہودہ اشارہ کرنے والے مشکلات میں گھر گیا۔دراصل سادہ لباس زیب تن کی ہوئی مذکورہ خاتون دراصل سی ائی ایس ایف کی کانسٹبل تھی۔ملزمین جو پچاس سالہ بتایاجارہا ہے کو مذکورہ کانسٹبل کی جانب سے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد سینئر عہدیداروں کو اطلاع دی جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ایچ ٹی کی خبر کے مطابق لیڈی کانسٹبل مشتبہ مسافرین ہر نظر رکھنے کے لئے متعین کی گئی تھی۔

جون27کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا جب ملزم چیک ان علاقے میں کویت ائیر کے جہاز میں سوار ہونے کے لئے پہنچا تھا۔دہلی او ردیگر ائیر پورٹس پر سیکورٹی انتظامات انجام دینے والی سنٹرل انڈسٹری سیکورٹی ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ’’ 2بجے کے قریب مذکورہ مسافرین ائیرلائنس کے چیک ان کاونٹر کے قریب ہلپ ڈسک پہنچا۔ وہ ہمارے خاتون پولیس ملازم سے رجوع ہوا جو عموما سادہ لباس میں تھی۔ اس نے مذکورہ پولیس ملازم سے بات چیت شروع اور بدسلوکی کرناشروع کریا۔ یہاں تک اس شخص نے گندے اشارے بھی کئے‘‘۔

پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نشہ کی حالت میں تھا۔سینئر پولیس افیسر نے کہاکہ ’’ خاتون پولیس عہدیدار کی شکایت پر ائی پی سی کی دفعہ 509کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ ملزم جو نشہ کی حالت میں کویت ائیر ویز سے نیویارک جارہاتھا کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔ واقعہ کے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا بھی آغاز کردیاگیاہے۔۔ افیسر کے مطابق خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کی جانچ کے لئے خاتون پولیس کانسٹبل کو سی ائی ایس ایف نے سادہ لباس میں ائیرپورٹس پر تعینات کیا ہے۔