اپنے سیلفی ویڈیو میں دھرور راٹھی بتارہے ہیں کہ کس طرح مرکزی حکومت نے عوام کو پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے نام پر گمراہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں دو روپئے کی کمی کے نام پر چالاکی ہے اور اس کو پروپگنڈہ چیانلوں اور سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ عوام کو گمراہ کیاجارہا ہے جبکہ حقیقت اس کے خلاف ہے۔
اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کچھ نیوز چینل اور نیوز پیپرس کے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ بات کہی گئی ہے کہ حکومت نے بھلے ہی دوروپئے قیمت میں کمی لائی ہے مگر ٹیکس میں کسی قسم کا بدلاؤ نہیں کیا بلکہ اٹھ روپئے روڈ سیفٹی ٹیکس کے نام پر صارفین سے وصول کرنے کی اس بجٹ میں تیاری کی گئی ہے ۔
حقیقت پر مبنی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کریں۔