دو گھونٹ پانی پینے کی عبرت ناک سزا

چلتی ٹرین میں کھڑکی سے الٹا لٹکا دیا گیا ، بری طرح زدوکوب
اتارسی(مدھیہ پردیش )/29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مسافر کی بوتل سے پانی پینے کی نوجوان کو عبرت ناک سزاء دی گئی اور اسے ٹرین کی کھڑکی سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا گیا ۔ یہ افسوسناک واقعہ /25 مارچ کو جبل پور اور اتارسی اسٹیشن کے مابین پیش آیا اور ملزم کو اسی دن گرفتار کرلیا گیا لیکن سوشیل میڈیا پر ویڈیو آج منظر عام پر آتے ہی عوام نے شدید برہمی ظاہر کی ہے ۔ اتارسی اسٹیشن انچارج پی کے جوشی نے بتایا کہ 25 سالہ سمت کشی کی شکایت پر پٹنہ سے تعلق رکھنے والے 3 طلباء وکی (24 سال) ، روی (25 سال) ، اور بلرام (24 سال) کو گرفتار کیا گیا ۔ سمت کشی نے بتایا کہ وہ پاٹلی پترا ایکسپریس (پٹنہ تا ممبئی) کے S-2 کوچ نے اپنے آبائی ٹاؤن جبل پور سے سوار ہوا ۔ جب اسے پیاس محسوس ہورہی تھی تو اس نے وہاں موجود ایک مسافر کی بوتل سے بنا اجازت دو گھونٹ پانی پی لیا ۔ یہ تین ملزمین امتحان لکھنے کیلئے ممبئی جارہے تھے وہ بغیر اجازت پانی پینے پر اس قدر برہم ہوگئے کہ انہوں نے زنجیر کھینچ کر ٹرین روک دی اور اس کے بعد سمت کاشی کے پیر کھڑکی کے باہر دونوں طرف باندھ دیئے اور اسے الٹا لٹکاکر بری طرح زدوکوب کیا ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ سمت کاشی نے تقریباً 4 گھنٹے کا سفر اسی طرح پورا کیا ۔ اتارسی کے مقام پر چند مسافرین نے وہاں پہونچ کر اسے کھول دیا لیکن یہ تینوں ملزمین برہم تھے اور انہوں نے اتارسی اسٹیشن پر ہی بیلٹ سے بری طرح زدوکوب کرنا شروع کیا ۔ سمت نے گورنمنٹ ریلوے پولیس سے شکایت درج کروائی جس کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پی کے جوشی نے دعویٰ کیا کہ سمت کاشی نے پولیس کو الٹا لٹکانے کی بات نہیں بتائی تھی اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہی اس کا انکشاف ہ