نئی دہلی : یوگا گرو سوامی رام دیو بابا نے کہا کہ اس ملک میں جو ہماری طرح شادی نہ کریں ان کا خاص احترام ہونا چاہئے ۔اور جو شادی کرے اور ۲؍ سے زائد بچے پیدا کریں انہیں ووٹنگ کا حق نہیں ملنا چاہئے ۔سوامی رام دیو بابا نے ہریدوار میں خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی او رقومی مسئلہ ہے ۔لیکن ہندستان میں جب آبادی کم تھی تو زیادہ بچے پیدا کرنے کی بات کی گئی، ۱۰؍ بچے تک پیدا کرنے کی با ت کی گئی تھی ۔
رام دیو نے کہا کہ جنہیں کے پاس طاقت و قوت ہو وہ کرلیں لیکن ایک دو بچہ ہم بھی کو بھی دیدینا ۔ انہوں نے کہا کہ جب آبادی سوا سو کروڑ ہوچکی ہے بھلے ہی ہم ووٹ کے ذریعہ قیادت کا انتخاب کریں لیکن ایک مرد یا عورت ہو کوئی بیدار روح ہوتو وہ ہزاروں لاکھوں کروڑوں پر بھاری پڑتی ہے۔واضح رہے کہ سوامی رام دیو بابا مجرد ہے او رشادی کے بارے میں وہ اس سے قبل بھی بیان دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی اور خوشحالی کی وجہ ان ک غیر شادی شدہ ہونا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خوش رہنے کیلئے بیوی بچوں کی ضرورت نہیں ہوتی آپ ان کے بغیر بھی خوش رہ سکتے ہیں ، جیسے میں خوش رہتا ہوں ۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بابارام دیو نے بابری مسجد تنازع پر حکومت پردباؤ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اب بہت صبر ہوچکا ہے ۔ حکومت کورام مندر کی تعمیر کیلئے آرڈیننس لانا چاہئے ۔مزید تاخیر برداشت نہیں ہوتی ۔