دو دن آرام کرنے کی اجازت دینے پر مودی نے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔

نئی دہلی۔ اتوار کے روز کیدارناتھ کے غار میں پرارتھنا کے بعد مودی نے کہاکہ انہوں نے بھگوان سے کبھی کچھ نہیں مانگا مگر بھگوان ہی انہیں ہمیشہ لوگو ں کو کچھ نہ کچھ دینے کے موقف میں رکھتا ہے۔

مودی نے کیدارناتھ میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ”میں بھگوان سے کبھی کچھ نہیں مانگا۔ میں مانگنے کے عمل کو قبو ل نہیں کرتا کیونکہ اس نے مانگنے کے لئے آپ کو نہیں بنایا ہے۔ اس نے آپ کو دینے کے لئے بنایا ہے“۔

وہاں پر موجود لوگ کو ایسا لگ رہاتھا کہ مودی کو خو د کو روحانی بھگوان اور عوام کو سماجی بھگوان کے طورپر پیش کررہے تھے۔

قبل ازیں پروین تیواری جو ساتھی سادھو اوم کار شکلا کے ساتھ ہفتہ کے روز مودی کے رودرا ابھیشک کی پوجا کی تھی نے کہاکہ ”جیت کے لئے پوجا کی گئی ہے“۔

جب وہاں پر موجود رپورٹ نے پجاری کے دعوی کے متعلق پوچھاتو مودی نے کہاکہ”میں نے ان سے کچھ نہیں کہاتھا“۔

جس کے بعد وزیراعظم مودی نے اپنا سیشن مختصر کردیا۔

کیدارناتھ جہاں پر بھگوان وشنو کا مندر ہے سے پچاس کیلومیٹر فاصلے پر چامولی ضلع میں واقعہ بدری ناتھ روانگی سے قبل انہوں نے کہاکہ ”طویل مدت کے بعد مجھے یہاں پر اکیلا آنے کا موقع ملا ہے“۔

اتوار کے روز آخری مرحلے کی رائے دہی تھی اور 23مئی کے روز نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔اب دیکھنا ہے کیامودی دوبارہ وزیراعظم بنتے ہیں یا نہیں۔
۔