دو افراد کے لئے نوٹوں کی تبدیلی جان لیوا ثابت ہوئی‘ طویل قطار میں عمر رسیدہ شخص کی موت

تھروانتتا پورم: کیرالا میں پرانی نوٹوں کی تبدیلی کے لئے طویل قطار میں کھڑا یک عمر رسیدہ شخص فارم کی خانہ پری کے دوران اچانک غش کھاکر گرپڑا اور اس مقام پر فوت ہوگیا۔دوسرا شخص پانچ لاکھ روپئے جمع کرنے کے لئے فارم کی خانہ پری کے دوران اچانک گر پڑنے کے سبب فوت ہوگیا۔

پولیس نے کہاکہ 75سالہ کارتیکیان نے جس کاتعلق ضلع الاپوزہا کے ہری پد ٹاؤن کے تحت کمارا پورم گاؤں سے ہے اسٹیٹ بینک آف ٹروانکور کی ایک برانچ پرطویل قطار میں کھڑا تھاکہ اچانک گرنے کے بعد فوت ہوگیا۔

دوسرے وواقعہ میں42سالہ انی جوکیرالا اسٹیٹ الکٹرسٹی بورڈ کاملازم تھا‘50‘50لاکھ روپئے جمع کرنے کے لئے فارم کی خانہ پری کے دوران گرپڑنے سے فوت ہوگیا۔تاہم حکام نے اس کی موت کو حادثہ قراردیاہے۔

پولیس نے کہاکہ انی نے اپنے پی ایف اکاونٹ کے ذریعہ قرض لیاتھا۔لیکن نوٹوں کی اچانک تبدیلی کے بعد اس رقم کو دوبارہ بینک میں جمع کرنے کے لئے پہنچاتھا کہ عمارت کی دوسری منزل پر واقع بینک پر خانہ پری کے دوران اچانک گر پڑنے سے فوت ہوگیا۔گذشتہ روز بھی انی اسی رقم کے ساتھ بینک پہنچاتھا جہا ں پر بھاری بھیڑ ہونے کی وجہہ سے وہ واپس رقم جمع نہیں کرواسکا تھا۔کیرالا کے تقریباً تمام مقامات پر اے ٹی ایم آج بھی صحیح طریقہ سے کام نہیں کررہے ہیں جس سے صارفین کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔