دوہزار اورپانچ سو کے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے دولوگ حراست میں

نئی دہلی:منگل کے روز ساوتھ دہلی سے افرادکی گرفتاری عمل میں ائی 2000اور 500کے جعلی کرنسی نوٹوں کی اشاعت اور سربراہی میں ملوث پائے گئے‘ اسکے علاوہ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے تقریبا چھ لاکھ روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ بھی ضبط کئے گئے۔

]پولیس نے بتایا کہ ملزمین میں اتم نگر کے اشیش عمر 23سال ریاکٹ کا اصل سرغنہ ہے اور کرشن عمر 25سال نجف گڑہ کاساکن ہے جنھیں پیر کے روز دھاوے کے دوران ساوتھ ویسٹ دہلی کے بندہ پور سے گرفتار کیاگیا۔

یہ لوگ اس گروہ میں شامل ہیں جو جعلی کرنسی نوٹ کی اشاعت اور سربراہی کرتا ہے۔پچیس فیصد پر جعلی کرنسی نوٹ ملنے کی اطلاع پر پولیس نے ایک فرضی گراہک کو ان کے پاس بھیجا تھا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سریندر کمار نے کہاکہ ’’ جب اشیش اور کرشنا نے فرضی گراہک کو نوٹوں کی ڈیلیوری کے لئے بنداپور کے کرن گارڈن کو طلب کیا‘ جب پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 500روپئے کے جعلی کرنسی نوٹ پر مشتمل 4000روپئے ضبط کئے‘‘۔

کمار نے کہاکہ جعلی کرنسی نوٹوں جو چھ لاکھ روپئے تک کے تھے2000اور500روپئے اور سی پی یو‘ کی بورڈ‘ پرنٹر بھی ضبط کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ اشیش موبائیل ٹیکنیشن ہے او ر جبکہ کرشنا کمپیوٹر ماہر۔

اور ان لوگوں نے کمپویٹر کی مدد سے نوٹ پرنٹنگ کے لئے اعلی معیاری اسینکر بھی حاصل کیاتھا۔ڈی سی پی نے کہاکہ ’’ اشیش اور کرن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اعلی شان زندگی گذار نا چاہتے ہیں جس کے لئے اترپردیش میں ایک بنگلہ بنانے کی خواہش مند ہیں‘‘
IANS