دوڑ جاری ہے۔ برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے دعویدار

لندن۔ جیسے ہی صدر تھریسیا مئی نے اعلان کیا کہ وہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ چھوڑ کر جانے والی ہیں ان کی پارٹی میں وزرات عظمی کے عہدے پر قبضہ جمانے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔

مذکورہ اہم نام ہیں جو آنے والے دنو ں میں یہ آگے والے ہیں۔ سابق خارجی سکریٹری نے مئی کے جانے کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے خواہش او رمنشاء چھپانے میں ناکام رہے

ڈومنک راب

بریکسٹ کے سابق سکریٹری

سابق بریکسٹ سکریٹری نے یوروپی یونین چھوڑنے کی سخت کے ساتھ وکالت کی تھی تاکہ 10ڈاوننگ کو یہ مدد گار ثابت ہوسکے۔ انہوں نے محکمہ بریکسٹ میں کم وقت کے لئے کام کیاہے اور مئی کے ساتھ پالیسی میں تضاد کے بعد جولائی میں موقف حاصل کیا او رنومبر میں استعفیٰ دیدیا

۔راب نے کہا کہ انہوں نے کابینہ اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ وہ ”اچھے ماحول“میں خود کومحسوس نہیں کررہے تھے۔ مذکورہ 45سالہ راب ہمیشہ مئی کی پیشکش پر حساس رہے۔ وہ طویل وقت تک سابق وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے وفاداروں میں رہے


جرمی ہنٹ

جانسن کے استعفیٰ کے بعد انہوں نے خارجی منسٹر کے عہدہ سنبھالا۔انہوں نے بھڑکاؤبیانات کے ذریعہ اپنے پروفائیل میں اضافہ کی کوشش کی ہے۔

سال2016 کے ریفرنڈم کے دوران انہوں نے اس کو ”برقرار“ رکھنے کی حمایت کی تھی۔ اس وقت وہ پارٹی کی کانفرنس میں سرخیوں میں آئے تھے جب انہوں نے ای یو کو سوویت یونین سے تعبیر کیاتھا۔

انہیں پارٹی میں مخالف ای یو ممبرکے طورپر تسلیم کیاجاتا ہے۔ مذکورہ 52سالہ حکومت کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں


سجا د جاوید

دوڑ میں شامل دیگر کی طرح ہوم سکریٹری کا پس منظر وسیع نہیں ہے۔ وہ پاکستانی پناہ گزین کے بیٹے ہیں جبکہ ان کے والد بس ڈرائیو راو ردوکاندار کا کام کیاکرتے تھے۔سال 2010میں الیکشن جیتنے سے قبل سیاست میں پہلے وہ چیس منتھن اور ڈچ بینک میں کام کیاہے۔

سال 2016میں بریکسٹ ریفرنڈم کے دورا ن جاوید الگ رہے تھے


انڈریالیڈ سن

مشترکہ ایوان کے کئی اہم عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے تاکہ مئی اور خود کے درمیان میں فاصلہ بڑھاسکے

اورپارٹی کے دوسرے نمبر کی لیڈر کے طور پر ابھر کر منظرعام پر آسکے۔ سال2016میں مذکورہ 56سالہ دوعورتوں کی دوڑ میں آگئیں