آسام:ائیر فورس ذرائع نے بتایا ہے کہ چین سرحد پر حسب معمول اپریشن کے دوران ائیر فورس کا ایک سوکھوئی۔30لڑاکو طیارہ جس میں ائیر فورس کے دو پائیلٹ بھی سوار تھے آج صبح آسام کے تیزپور کے قریب سے لاپتہ ہوگیا ہے۔تقریبا9:30کے قریب طیارہ حسب معمول چیکنگ کے لئے آڑان بھری اور اروناچل پردیش کے ڈولاسنگ کے پہنچنے کے ساتھ ہی راڈرسے غائب ہوگیا جوکہ پڑوسی ملک چین کا سرحدی علاقے ہے۔
طیارے سے تازہ رابطہ 11:30کے قریب ہوا تھا جب وہ آسام کے تیز پور سے 60کیلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ تیز پور ائیرفورس اسٹیشن پڑوسی ملک چین کی سرحد سے 172کیلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔
پچھلے سال مارچ میں سوکھوئی ۔30ائیرکرافٹ راجستھان کے ضلع بارمیرکے قریب حادثے کاشکار ہوگیاتھا جس میں سوار پائیلٹس محفوظ طریقے سے ہوائی جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔ این ڈی ٹی وی کے خبر کے مطابق یہ سوکھوئی ۔30کا تیسرا حادثہ ہے ۔