دولہن نے شادی کے بندھن میں بندھے جانے سے عین قبل ہی شادی توڑ دی۔ جانیں کیوں؟

پٹنہ:دولہے کے گھر والوں کی جانب سے عین شادی کے قبل زائد جہیز کے مطالبے کی اطلاع ملنے کے ساتھ دولہن نے شادی توڑدی۔

انڈین ایکسپریس میں شائع خبر کے مطابق ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں جب دولہے کے گھر والوں نے شادی کی رسم شروع ہونے سے عین قبل زائد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے دولہن والو ں کو صدمے میں ڈالدیا جو اس مسلئے سے باہر نکلنے کے لئے درمیانی راستہ تلاش کرنے لگے

۔تاہم جب دولہن کو جیسے ہی اس بات کی اطلاع ملی تو اس نے لالچی دولہے سے شادی توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے دولہن کے والد یوگیش سنگھ نے کہاکہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے