سرینگر ۔ /2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں ایک خانگی یونیورسٹی سے لاپتہ کشمیری طالب علم کو سرینگر میں گرفتار کرلیا گیا ۔ وہ دو ماہ قبل غائب ہوگیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ احتشام بلال صوفی 17 سالہ سرینگر کا رہنے والا ہے جو نوئیڈا میں ایک یونیورسٹی میں سال اول کا طالب علم ہے ۔ وہ /28 اکٹوبر سے لاپتہ تھا ۔ اترپردیش انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے اس کی تلاش شروع کی تھی ۔ بعد ازاں جموں و کشمیر پولیس نے بلال کو گرفتار کرلیا ۔ بلال کے ارکان خاندان نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اس سے اپیل کی تھی کہ وہ گروپ کو چھوڑ کر گھر واپس آجائے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوجوان نے پوچھ گچھ کی جاکر دہشت گردی خطرات کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی ۔