سیٹل : مارئیکرو سافٹ کمپنی کے بانی او ردنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس جنہیں دنیا کے دوسرے نمبر پر نہایت دولت مند شخص ہونے کاشرف حاصل ہے انہوں نے ایک برگر خریدنے کیلئے عام آدمیوں کی قطار میں عام آدمی کی طرح کھڑے رہے ۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر زبردست گردش کررہی ہے ۔ مائیکرو سافٹ کمپنی کے سابق ملازم مائیک گالوس نے فیس بک پر بل گیٹس کی ایک تصویر پوسٹ کی ۔
جس میں برگر کے شوقین بل گیٹس امریکہ کے شہر واشنگٹن کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے باہر برگر حاصل کرنے لئے عوام کے ساتھ عام آدمی کی طرح قطار میں کھڑے تھے ۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی و مالک بل گیٹس نے سوئیٹر اور پتلون کے علاو کالے رنگ کے جوتے پہن رکھے تھے ۔ ان تینوں کی قیمت لگ بھگ 95.5 بلین امریکی ڈالر بتائی گئی ۔