لکھنؤ : اتر پردیش کی یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج نے سڑکوں عمارتوں او ر شہروں کے نام تبدیل کرنے کو لے کر بی جے پی پر زور دار حملہ کیا ہے۔ الہ آباد کا نام تبدیل کرنے پر مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی طرف سے دیئے گئے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اوم پرکاش راج نے کہا کہ بہار کے لیڈر گری راج جو بیان دے رہے ہیں وہ جس سڑک پر چلتے ہیں کیا اس کو ان کے دادا نے بنوایا ہے ؟ جی ٹی روڈ شیر شاہ سوری نے بنایاتھا ۔
آپ بھی ایک نئی سڑک بنا کر دکھائیں ۔ بیانات دینا الگ بات ہے کام کرنا الگ بات ہے۔‘‘ اوم پرکاش راج نے کہا کہ یوگی حکومت کے پاس کوئی کام نہیں ہے ، یہ عوام کا دماغ منتشر کرنے کیلئے جگہوں کا نام بدل رہے ہیں۔ اگر ہمت ہے تو لال قلعہ کا نام بدل کردکھائیں اگرنہیں بدل سکتے ہیں تو اس کو منہدم کردیں ۔‘‘مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے یوگی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آوروں نے ہمارے شہروں کے نام تبدیل کئے تھے لیکن آج جب ہم اقتدار میںآئے ہیں توان ناموں کو تبدیل کررہے ہیں۔‘‘