نئی دہلی: پلوامہ میں جوانوں پر دہشت گردانہ حملوں کے خلاف جہاں پورا ملک میں غم و غصہ کی لہر ہے وہیں دلی والوں نے کشمیری طلبہ او ر کاروباریوں کیلئے اپنے گھروں کے دروازے کھول دئے ۔ کشمیری عوام میں ملک کے گوشہ میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ کئی تعلیمی اداروں میں کشمیریوں کے خلاف نفرت پھیلاتے نظر آرہے ہیں ۔ پٹنہ او ردیگر مقامات پر کشمیری شال فروخت کرنے والو ں کو زد وکوب کیا گیا او ران کے ساز و سامان لوٹ لئے گئے ۔
ہریانہ میں کشمیری طلباء سے گھر خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ ایک طرف کشمیریوں سے نفرت کی جارہی ہے وہیں دوسری طرف دلی میں انہیں محبت دیا جارہا ہے ۔ دلی نے سوشل میڈیا پر واضح طور پر اعلان کیا کہ ان کے گھر کے دروازے کشمیریوں کیلئے کھلے ہیں ۔ اگر طلبہ کو کہیں خطرہ محسوس ہوتا ہے تو وہ یہاں آکر رہ سکتے ہیں ۔ بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے گھر کا پتہ پوسٹ کردیا ہے ۔ دلی پولیس نے بھی نفرت کا جواب محبت سے دینے کا قدم اٹھایا ہے ۔
پولیس نے ٹوئیٹر پر کہا کہ ہر شہری کی حفاظت کا پورا انتظام کیا جارہا ہے ۔او ر کشمیر سے آئے لوگوں اور یہاں رہنے والے طلباء کا بھی بھر پور خیال رکھا جارہا ہے ۔