ممبئی: ممتاز بالی ووڈ اداکاراور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں علاج کے لئے چہارشنبہ کے روز شریک کیاگیا۔اب ان کی حالات میں میں کافی حد تک سدھار ہے اور ان کی صحت کے متعلق جو افواہیں گشت کررہی ہے وہ سراسر غلط ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ڈاکٹر س کی ایک ٹیم94سالہ افسانوی اداکار کا علاج کررہی ٹیم نے کہاکہ ’’ دلیپ کمار نے وینٹلیٹر پر نہیں ہیں۔
اب ان کی صحت مستحکم ہے‘‘۔ پچھلے کچھ سالوں میں بڑھتی عمر کی وجہہ سے مختلف امراض کے سبب درپیش مشکلات کاسامنا کررہے اداکار کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیاگیا ہے۔
سال2016انہیں دومرتبہ اسپتال میں شریک کیاگیا۔ پچھلے سال11ڈسمبر کو انہوں نے اپنا سالگرہ بھی اسپتال میں ہی منایا۔
بڑے پردے پر ان کی آخری فلم 1998میں بنی قلع تھی ‘ دلیپ کمار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سال1994اور پدما ویبھوشن 2015میں دیاگیا۔