دیوبند۔چہارشنبہ کے روز ایک فتویٰ جاری کیاگیا ہے جس میں ہے جس میں ہندوستان کی ایک بڑی اسلامی ادارے سوشیل میڈیا ‘ جیسے فیس بک او رواٹس ایپ پر تصوئیریں پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس عمل کو غیراسلامی قراردیا ہے۔
اتر پردیش کے سہارنپور میں واقع درالعلوم دیوبندنے چہارشنبہ کے روزجاری فتوی میں مسلم مرداو رعورتیں کو حکم دیا ہے کہ وہ سوشیل میڈیا جیسے فیس بک ‘ واٹس ایپ وغیرہ وغیرہ پر اپنی اور اپنے گھر والوں کی تصوئیریں پوسٹ نہ کریں کیونکہ اس کی اسلام میں اجازت نہیں ہے۔
درالعلوم دیوبند کے دارلافتہ نے یہ فتوی اس وقت جاری کیا جب ایک شخص ان سے اس سوال کے ساتھ رجوع ہوا کہ کیااسلام میں سوشیل میڈیا پر تصوئیریں پوسٹ کرنا جائز ہے ۔ جس کے جواب میںیہ فتوی جاری کیاگیا ۔
مفتی طارق قاسمی جو سہارنپور کے مدرسہ سے وابستہ ہیں نے کہاکہ اسلام میں غیرضروری تصوئیریں کھینچنا اور سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنا اسلام میں قابل قبول نہیں ہے۔