دال میں کچھ کالا ہے ! ٹی آر ایس پارٹی نے بی جے پی امیدواروں کے مقابلہ کمزور امیدواروں کو میدان میں اتارا۔ 

حیدرآباد : سینئر کانگریس لیڈر ایس جئے پال ریڈی نے ٹی آر ایس پر مبینہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عمداً بی جے پی امیدواروں کے مقابلہ کمزور امیدواروں کو کھڑا کیا ہے ۔

جئے پال ریڈی صحافیو ں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مہاکٹمی ۷۵؍ نشستوں پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہے گی ۔ جئے پال ریڈی نے کہا کہ کے ٹی آر ابھی بچے ہیں ۔ میں ان کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتا ۔ میں صرف کے چندر شیکھر راؤ کے باتوں پر توجہ دیتا ہوں ۔

Leave a Comment