داعش کے خلاف عراق کی ممکنہ مدد کیلئے تیار :ایشٹن کارٹر

بغداد 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پنٹگان سربراہ ایشٹن کارٹر نے عراق کے پہلے دورہ کے موقع پر کہا کہ داعش کو شکست دینے کیلئے ہم عراق کی ممکنہ مدد کرنے تیار ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مدد مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  عراقی فورس کو اہم شہروں موصل‘ تکریت اور رمضی میں ہزیمت کے بعد انہیں موثر تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب عراقی فورس باصلاحیت ہوگی اور اپنی طاقت پر قبضہ کئے گئے شہروں کو دوبارہ حاصل کرے گی تبھی اسے حقیقی کامیابی سمجھا جائے گا ۔ امریکہ اس ضمن میں عراق کی ممکنہ طور پر مدد کرے گا۔ ایشٹن کارٹر نے عراق میںموجود تقریبا 3500 امریکی فوجی ٹرینرس اور مشیروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے یہ دورہ ایسے وقت کیا جبکہ عراقی فوج کو جنہیں امریکہ نے ٹریننگ دی ہے رمضی میں داعش کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی۔ انہوں نے آج وزیر اعظم عراق حیدر العبادی اور عراقی ہم منصب خالد العبیدی سے بھی ملاقات کی۔