نئی دہلی:سپریم کورٹ نے پیر کے روز احتجاج کررہے ٹاملناڈو کسانوں کو خودکشی معاملے میں مداخلت کے لئے درخواست پیش کرنے کی اجازت دی ہے۔
معزز عدالت نے قبل ازیں اپریل13کے روزٹاملناڈو حکومت کو کسانوں کی خودکشی معاملے میں ایک نوٹس جاری کیا ۔معززعدالت نے اس کو انسانی بحران قراردیتے ہوئے کہاکہ ’ یہ سن کر کافی تکلیف ہوئی کے کسان خودکشی کررہے ہیں‘ اور ریاستی حکومت پر اس مسلئے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
ٹاملناڈو کے کسان پچھلے ایک ماہ سے سوکھا کے لئے راحت کامرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے راجدھانی دہلی میں احتجاج کررہے ہیں
۔قبل ازیں درخواست مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ سے رجوی ہوئے تھا جہا ں عدالت نے کسانوں کی خودکشی کی روک تھام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے متعلق حکومت سے ایک حلف نامہ کا مطالبہ کیا ۔
عدالت نے تاہم اس تحریک پر مرکز کے خلاف نوٹس جاری کرنے سے انکا ر کردیا او رکہاکہ ریاست میں کسانوں کی خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے لہذا ریاستی حکومت کی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے اقدامات کی پہل ضروری ہے۔