کولکتہ: سی پی ائی ایم قائد سیتا رام یچوری نے آج کہاکہ سابق فوجی کی اوآر او پی پر خودکشی وزیر اعظم نریندر مودی کے تیقنات کی عدم تکمیل کے ذریعہ عوام کے ساتھ غداری کی عکاسی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
اپوزیشن قائدین کو جو خودکشی کرنے والے فوجی کے روثا سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہے تھے‘ گرفتار کرلیاگیا۔ اس طرح مرکزی حکومت کے مخالف آوازوں کو کچلنے کا ثبوت ملتا ہے۔
انہوں نے وادی کشمیر جاری بے چینی کے خاتمہ کے لئے مسئلہ سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے ساتھ فوری سیاسی مذاکرات کے انحطاط کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ سرحد سے متصل اضلاع میں مقیم کاشتکاروں کو ان کے گھروں سے تخلیہ کرنے پر مجبور کردیاگیا ہے۔ ان کی کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ان فصلوں کا مناسب معاوضہ بے گھر کاشتکاروں کو ادا کیاجائے۔ا
نہوں نے مرکز کومشورہ دیا کہ وہ وادی کشمیر کی بے چینی کا ائندہ یوپی اسمبلی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے استحصال نہ کرے۔مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کی قیادت میں ایک وفد کشمیر ی عوام سے ملاقات کرچکا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پر تمام سیاسی پارٹیاں متحد ہیں کہ پاکستان سے دہشت گردی ہندوستان کی سرزمین پر منتقل کی جارہی ہے۔