خوبصورت تیمور ایک بار پھرکیمرے کی قید میں

ممبئی:ممبئی کے باندرہ میں رات کے اوقات میں پانچ ماہ کا بچہ تیمور ایک بار پھر کیمرے کی قید میںآگیا۔توشار کپور کے بیٹے لکشیا کی پہلی سالگرہ کے تقریب کے موقع پر تیمور کو دیکھاگیا۔کچھ تصوئیروں میں کمیرے سے تصوئیریں نکالے جانے کے دوران تیمور دلفریب انداز میں کیمروں کو دیکھ رہے تھے۔

تیمور کرینہ اور سیف علی خان کی پہلی اولاد ہے جس کا جنم پچھلے سال ڈسمبر میں ہوا ۔توشار کے بیٹے کی سالگرہ میں کرینا او ر تیمور دونوں نے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے تھے ‘ کرینہ جس نے تیمور کا ہاتھ تھامے ہوئی تھے کمیروں کی جانب ہاتھ ہلاکر اشارہ کررہی تھی۔

فی الحال تیمور اپنی ماں کیساتھ اس ماہ کے اوخر میں لندن جائیں گے۔میڈ ڈے کی خبر ہے کہ’’ رقمی لین دین کے معاملات طئے ہونے کے بعد کرینہ یہاں پر جون کے آخری ہفتے میں معاہدے پر دستخط کے لئے جائیں گی۔ یہ ایک ہفتہ طویل دورہ ہوگا‘ ادارہ کے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھ تیمور کو بھی لے کر جائیں گی‘‘