حیران کن ویڈیو:چھیڑ چھاڑ کی مزاحمت پر سرعام ایک عورت کو لاٹھی سے پیٹا گیا

منی پور:اترپردیش کے منی پورضلع کی مارکٹ میں ایک خاتون کو سرعام دوغنڈوں نے ان کی چھیڑ چھاڑ کے خلاف مزاحمت پر بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کی۔

تفصیلات کے مطابق جب وندانا تیوری اپنے شوہر ارویندتیوری اور بیٹے کے ساتھ جب مصروف ترین مارکٹ میں پہنچی ‘ تب ایک شخص نے اس ڈوپٹہ کھینچ کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی ۔

https://www.youtube.com/watch?v=L_jo469jJlA

جب مذکورہ جوڑے نے مذاہمت کی تب دونوں نے بہودہ فقرے کس اور لاٹھی سے عورت کو بے دردی کے ساتھ مارپیٹ کی جبکہ وہا ں پر کھڑے مجموعہ نے خاموش تماشائی بن کر پورا واقعہ دیکھا کسی نے دوبدمعاشوں کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

عورت کے سر پر گہرے زخم ائے جس میں خون بہہ رہا ہے اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا۔

پولیس نے واقعہ کے اصل مجرم کو گرفتار کرلیاہے جس کی شناخت آنند یادو کی حیثیت سے کی گئی ہے مگر اس پر اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

Leave a Comment