حیدرآباد :۔ شہر میں ایک شہر ی کو ٹرافک پولیس کی جانب ٹرافک رو لس کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپئے چالان عائد کئے۔
ان دنوں ٹرافک پولیس چالانات کے معاملہ میں سنجید ہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایک کار کے مالک نے ٹرافک کی جانب سے ستر چالانات کو نظر انداز کردیا۔اور وہ چالانات کو ادا نہیں کر رہا تھا۔
اس معاملہ میں پولیس نے کورٹ سے رجوع ہوئی اور اس شخص کو کورٹ کی جانب سے ایک نوٹس بھج وائی۔
نوٹس کے آ نے کے بعد مذکورہ شخص چالانات کو ادا کیا اوراپنے خلاف قانونی کارروائی ہو نے سے بچ گیا۔پولیس کے مطابق ٹرافک پولیس نے اس شخص پر ٹرافک احکامات کی خلاف ورزی جیسے اسپیڈ سے گاڑی چلانا ، ٹرافک سگنلس توڑنا اس کے علاوہ بہت سے خلاف روزی کرنے پر اس کی بی یم ڈبلیو کار پر۷۰ چالانات روانہ کئے۔اور اس لحاظ سے وہ زیادہ چالانات ادا کر نے والا شہری بن گیا۔