شہریوں میں تیزی کے ساتھ بڑھتی وبائی بخار کی وجہہ سے خوف وہراسانی کا ماحول پیدا ہوگیا بالخصوص حالت بخار میں دواخانوں کو آنے والے مریض کافی پریشان حال ہیں۔وبائی بخار ڈینگو ریاست تلنگانہ میں اپنی گرفت مضبوط کررہا ہے۔ڈینگو بخار اور دیگر وبائی امراض کے بڑھتے اثر کی وجہہ سے ریاستی محکمہ صحت کی کوتاہی ہے اگر حالات اسی طرح کے رہیں گے تو ریاستی محکمہ صحت اورضلع انتظامیہ کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک دوسو سے زائد مریض ڈینگوبخار کاشکار ہوئے ہیں جبکہ اٹھ سو سے زائد مریض دیگر وبائی امراض کاشکار ہوکر شہر کے مختلف دواخانوں میں زیرعلاج ہیں مگر انہیں درکار سہولتیں سرکاری دواخانوں میں نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہہ سے یہ مریض خانگی دواخانوں میں علاج کے لئے مجبور ہیں۔چار سے بیس سال کی عمر کے لوگوں میں ڈینگو کا مرض تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے علاج مہنگا ہونے کی وجہہ سے مریضوں کو کافی دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں جبکہ سرکاری دواخانوں کا انتظامیہ ڈینگو کا مکمل علاج کرنے سے قاصر ہے کیونکہ مذکورہ دواخانوں میں عملے کی کمی اور ادوایات کا فقدان ہے۔
فیور ہاسپٹل میں جگہ کی تنگی کے سبب ڈینگو او روبائی امراض کاشکار مریضوں کو انتظامیہ کارپوریٹ دواخانوں کو منتقل کرنے کے لئے مجبور ہے