حیدرآباد۔ سوامیا پیری‘ کے سمکوتھا‘ ادویتیا وجالا ‘ انوشا وی کماراور کولور ساتھویکانے کینسرکے مریض کے لئے 5.5لاکھ روپئے جمع کئے۔
اتوار کے روز پلازہ ہوٹل بیگم پیٹ میں گریس کینسر فاونڈیشن نے مذکورہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاتھا۔مذکورہ طلبہ کو ممتا ز فیشن ڈیزائنر اور ماڈل شلپا ریڈی نے تہنیت پیش کی۔
گریس کینسر فاونڈیشن کی والینٹر سوامیا پیری خواجہ گوڑ کے دہلی پبلک اسکولس میں دسویں جماعت کی طالب علم ہے اور لکشمن اچاریہ میموریل کالج آف میوزک کے سسی کلا سوامی کی شاگرد بھی ہے نے 5فبروری کو میوزیکل پروگرام کے انعقاد کے لئے انتھک جدوجہد کی تاکہ کینسر کے پانچ مریض کواپنا علاج کرانے سے قاصر تھے کے علاج کے لئے فنڈجمع کیاجاسکے۔
سوامیا اور اس کے مذکورہ ساتھی جو سسی کلا کے اسٹوڈنٹس ہیں نے تقریبا تین گھنٹوں تک ہندی او ر تلگو نغموں کے ذریعہ 350سے زائد شرکاء کو لطف اندوز کیا۔