حیدرآباد۔ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی لیڈر کو ادیبھاٹلہ پولیس نے گرفتار کرلیاجس پر سابق میں اس کی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے والے شخص پر قتل کا الزام عائد کیاگیاہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی شب ترکا یمجال کے مترا بار میں پیش آیا ‘سعیدآباد کے ساکن شیام سندر ریڈی ٹی آر ایس لیڈر نے 32سالہ راجیش پر چاقو سے حملہ کردیاجو ایل بی نگر کی ہنومان مندر کی نگران کار بھی ہے
۔شیام سندر ریڈی کی 23سالہ بیٹی انجہانی انوشا ریڈی تھی جو ایک ایل بی نگر میں ایک بوٹیک چلاتی تھی جسکو اغوا کرنے کے بعد راجیش نے عصمت ریزی کی اورمارچ2015میں پولیس نے اسے حراست میں بھی لے لیاتھا۔پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق انوشا نے پولیس کو بتایا تھا کہ راجیش غیر شادی ہونے کی دلیل پیش کرتے ہوئے اس کے جسمانی کھلواڑ کیاکرتا تھا۔
اس نے ایل بی نگر کی ہنومان مندر میں سال 2014میں انوشا کے ساتھ شادی بھی کی تھی۔انوشا نے راجیش کو نذرانداز کرنا شروع کردیا جب اسے پتہ چلاکہ راجیش نے دھوکہ دیا ہے۔ راجیش کو سال مارچ2015میں انوشاکی شکایت کی بنیاد پرگرفتار کرلیاگیا تھا بعدازاں وہ کچھ دنوں بعد ضمانت پررہابھی ہوگیا۔
اسی ماہاجب انوشا اداس رہنے لگی تو اس کے والدین نے تفریح کے لئے اسے باہر لے گئی اور ناگر جنا ساگر میں چھلانگ لگاکر اس نے خودکشی کرلی۔اس کے علاوہ راجیش پر کئی ایک مقدمات درج ہیں جس میں زیادہ تر عوام کو گمراہ کرنے مقدمات حیات نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرائے گئے ہیں۔
انوشا کی موت کے بعد راجیش کو پی ڈی ایکٹ کے تحت ایک سال کی جیل بھی ہوئی تھی۔.ابراہیم پٹنم اے سی پی ایس ملا ریڈی نے کہاکہ ’’ شیام سندر ریڈی اپنی بیٹی کی موت کا بدلہ لینے کا انتظار کررہا تھا‘‘ جب راجیش اور اس کے دوست پیر کی رات کو بار سے باہر نکل رہے تھے اسی وقت شیام سندر اور اس کے چار ساتھیو ں نے راجیش پر چاقوسے مبینہ حملہ کیا۔راجیش کی موقع پر ہی موت ہوگئے ۔یوگاند جب تک حرکت میں آتا ‘ ملزمین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ‘‘۔
ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت قتل کا ایم مقدمہ شیام سندر اور اس کے ساتھیوں پر کے خلاف درج کرلیاگیا ہے۔