حکیم عبد الحمید کی خدمات کی مثال آزاد ہندوستان میں ملنا ناممکن : معروف صحافی شاہد صدیقی 

نئی دہلی : ۱۴؍ ستمبرکو پدم بھوشن مشہور و معروف حکیم عبدالحکیم صاحب کایوم پیدائش منایاگیا ۔ یہ تقریب ’ حکیم عبد الحمید صاحب ، ایک عظیم مفکر فلسفی ، او رقوم کی تعمیر میں آپ کا کردار موضوع پر مہمان خصوصی معروف صحافی شاہد صدیقی نے اپنا مقالہ پیش کیا ۔اس اجلاس کی صدارت پروفیسر سید احتشام حسنین ، وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے کی ۔ جناب شاہد صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکیم صاحب نے قوم کی تعمیر جس خلوص سے کی اس کی مثال آزاد ہندوستان میں ملنا نا ممکن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ روایتی ادویات کو تحقیقی نتیجہ پر پرکھنا، او پھر جدید طب کے ساتھ مرکب بنانا ان کا عظیم کارنامہ تھا ۔شاہد صدیقی نے بتایا کہ حکیم صاحب کا مقصد تھا کہ جامعہ ہمدرد علمی او رسائنس اور طب کے میدان میں ترقی کرے او رآج ان کا ادارہ ہندوستان کے اعلی اداروں میں سے ایک ہے ۔

اس موقع پر پروفیسر احتشام حسنین نے کہا کہ مرحوم حکیم عبدالحمید ہمدرد لفظ کے حقیقی معنی میں تھے جنہوں نے اپنی محنت سے ۱۰۰؍ سال کے مستقبل میں تعلیم ، تحقیق ، سائنس ،طب ، نرسنگ ، کے میدان میں ایک اعلی تعلیمی ادارہ کا خواب دیکھا جو پورا ہوا ۔