حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن میں شدت‘ تین علیحدگی پسند این ائی اے کی تحویل میں

لیڈران شبیر شاہ‘ آسیہ اندرا بی اور مسرت عالم بھٹ کو دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے معاملے جس میں 2008کے ممبئی دہشت گرد حملے کے سرغنہ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعیدملوث ہے کی تحقیقات کے معاملے میں تحویل میں لیاگیا ہے۔

تینوں کو این ائی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا‘ جہاں سے انہیں 14جولائی تک این ائی اے کی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔

منگل کے روز ایڈیشن میں ای ٹی نے اس بات کی خبر دی تھی کہ ہوم منسٹری علیحدگی پسند لیڈروں پر تازہ کریک ڈاؤن کی تیاری کررہی ہے او راین ائی اے کو تحقیقات آگے لے جانے کا حکم دیاہے۔

حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اندرابی‘ عام او رشاہ سے پوچھ تاچھ کا مرکز توجہہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید سے مبینہ طور پر حاصل کردہ رقم کے متعلق ہوگی جس کا مقصد وادی میں پتھر بازی کو انجام دینا تھا۔

ایک افیسر نے کہاکہ حریت کے صدر سید علی شاہ گیلانی کی جانب سے 4اکٹوبر2016کو جاری کردہ احتجاجی کیلنڈر کے متعلق احتجاجی مظاہروں کے انتظامات کے متعلق بھی ان سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔

این ائی اے کے مطابق اندرابی’عالم او رشاہ پاکستانی نژاد دہشت گرد گروپس کی ایماء پراحتجاج او رپتھر بازی کراتے تھے جس کی وجہہ سے روزمرہ کی زندگی متاثرہوتی۔سال2016میں برہان وانی کے انکاونٹر کے بعد وادی میں ائے دن جھڑپ کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔