حکومت کسانوں کو نکسلائٹ بننے پر مجبور نہ کرے: ہاردک

مند سور: پاٹیدار تحفظات جدوجہد کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج کہاکہ ’’ حکومت کسانوں کو نکسلائٹ بننے پر مجبور نہ کرے‘‘۔ پٹیل نے اوبی سی کوٹہ جدوجہد کے دوران گجرات کی بی جے پی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کاکام کیا ہے‘انہوں نے مزیدکہاکہ وہ نریندر مودی کو ملک کا وزیر اعظم قبول نہیں کرتے ۔مدھیہ پردیش کے مندسور ضلع کانارائن گڑ میں جہاں پر پچھلے ماہ کسانوں کا پرتشدد احتجاج ہوا تھا میں پاٹیدار سماج کے ز یر اہتمام منعقدہ کسان مہاپنچایت سے ہاردک پٹیل مخاطب تھے ۔

پٹیل نے کہاکہ ’’ ملک کسان چلاتے ہیں۔ انہیں نکسلائٹ بننے پر مجبور نہ کریں‘‘۔ مندسور میں پچھلے ماہ کسان احتجاج کے دوران پولیس فائرینگ میں پانچ احتجاجیو ں کی موت کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھوپال او ردہلی میں بیٹھے سچے لیڈرس اگر نہیں کہتے تو کسانوں کو کبھی گولیوں کا سامنا نہیں کر نا پڑتا۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں نے کہاکہ میں نریندر مودی کو ملک کا وزیر اعظم نہیں مانتا‘‘۔

پٹیل نے کہاکہ مدھیہ پردیش میں کسان قومی سطح پر کسانوں کو احتجاج کی راہ ہموار کررہے ہیں۔قبل ازیں مدھیہ پردیش پاٹیدار سماج صدر مہیندر پاٹیدار نے عوام سے کہاکہ ریاست میں کسانوں کا احتجاج حوصلہ افزا ء ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ علاقے میں زیادہ تر زراعت کی جانے والے پودوں‘ ادویات کی دوبارہ فروخت کاکام شروع کیاجائے اور کسانوں کو فصل خریدنے کی رضا مندی ظاہر کرنے والے کو فصل فروخت کرنے کا موقع دیاجائے۔